Skip to Mainprivacy

رازداری کا نوٹس

آخری تجدید: 09-04-2025
  • کون سی معلومات اکٹھی کی جا سکتی ہے اور کن ذرائع سے اکٹھی کی جا سکتی ہیں آپ کی معلومات متعدد طریقوں سے اکٹھی کی جا سکتی ہے، مثلاً، جب آپ ہمیں معلومات فراہم کریں (جیسے کہ نام، تاریخ پیدائش، ڈاک کا پتہ اور ای میل کا پتہ یا دیگر ذاتی معلومات)؛ جب آپ ہماری ویب سائٹس، موبائل اپلیکیشنز، پروڈکٹ یا خدمات کا استعمال یا اس کے ساتھ تعامل کریں تو کوکیز اور بیکنز جیسی خودکار ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ آپ کے ذریعہ ہماری ویب سائٹ اور خدمات استعمال کرنے کے بارے میں عام غیر ذاتی اور دیگر معلومات اکٹھی کی جا سکتی ہے (جیسے کہ آئی پی پتہ اور ڈیوائس آئی ڈی)؛ اور جب معلومات عوامی طور پر دستیاب ذرائع سے اکٹھی کی جاتی ہے یا کسی دیگر ذرائع سے ہمیں فراہم کی جاتی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  • ہم معلومات کا استعمال کیسے کرتے ہیں ہم متعدد مقاصد کے لیے معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں جس کی تفصیل نیچے بیان کی گئی ہے، بشمول آپ کو ہماری کمپنی، مصنوع، تشہیر اور دیگر مخصوص پیشکشوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا، آپ کی ویب سائٹ کے تجربہ کو ذاتی بنانا، ہماری ویب سائٹس، فریق ثالث ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیادہ متعلقہ تشہیری مواد کی ترسیل کرنا اور ہماری ویب سائٹ، مصنوع، مارکیٹنگ کی کوششوں اور فروخت پر تحقیق اور تجزیہ کرنا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  • جب ہم ذاتی معلومات کا کسی سے اشتراک کرتے ہیں ہم آپ کی ذاتی معلومات دیگر کمپنیوں کو فروخت نہیں کرتے یا انہیں کرایے پر نہیں دیتے ہیں، جیسا کہ ان شرائط کے بارے میں عموماً سمجھا جاتا ہے۔ ذیل میں ہم ان قوانین پر گفتگو کریں گے جو مختلف دائرہ اختیار میں ”فروخت“ کرنے کی ایک مختلف تعریف فراہم کرتے ہیں۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک (1) آپ کی رضامندی کے ساتھ، (2) ہماری ذیلی کمپنیوں اور حلیف کمپنیوں، (3) ہمارے شرکاء کار، مشتہرین یا دیگر کمپنیوں کے ساتھ برائے کاروبار یا عملی مقاصد کے لیے، (4) ہماری جانب سے خدمات فراہم کرنے والے وینڈروں اور (5) دیگر کے ساتھ قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل میں کریں گے۔ مندرجہ بالا ہر ایک زمرے کے لیے ذاتی معلومات کا اشتراک کرنے کے ہمارے مقاصد مختلف ہیں اور نیچے انہیں زیادہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  • ہم معلومات کی حفاظت کیسے کرتے ہیں ہم انڈسٹری کے قبول کردہ سلامتی کے اقدامات استعمال کرکے آپ کی ذاتی معلومات کو غیر مجاز رسائی، تبدیلی، نقصان یا غلط استعمال سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  • کوکیز، بیکنز اور معلومات کی خود کار جمع کاری کو روکنے کے بارے میں مزید معلومات خود کار ٹیکنالوجی (مثلاً کوکیز اور بیکنز) کا استعمال عام غیر ذاتی معلومات اور دیگر معلومات نیز کچھ صورتوں میں آئی پی پتہ اور ڈیوائس آئی ڈی جیسے آن لائن شناخت کاروں کو جمع کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  • غیر متعلقہ سائٹس میں آن لائن تشہیر (فریق ثالث تشہیر یا اہدافی تشہیر) اور اس کی ترسیل روکنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات ہوتی ہے اہدافی تشہیر میں شامل ہونے کے لیے ہم ان معلومات کا استعمال کرتے ہیں جو خودکار ٹیکنالوجی (مثلا کوکیز اور بیکنز) کے ذریعہ اکٹھی کی گئی ہوں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  • وہ کون سے قوانین ہیں جو ایس سی جانسن کی ویب سائٹ کے عمل اور ذاتی معلومات کی بین الاقوامی منتقلی کو منضبط کرتے ہیں۔ یو۔ایس کے قوانین کے مطابق ہماری ویب سائٹ کی نگرانی کی جاتی ہے اور کام کرتی ہیں، جبکہ انہیں ان ممالک کے قوانین کے مطابق تیار کیا گیا ہے جہاں ہم کاروبار کرتے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  • آپ کو اس رازداری نوٹس کے بارے میں مطلع کرنے کا ہمارا طریقہ ہم کسی بھی وقت رازداری نوٹس کو بدل سکتے ہیں۔ اگر ہم مادی تبدیلیاں کرتے ہیں تو ہم آپ کو تبدیلیوں کے بارے میں معقول نوٹس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ تبدیلیوں کا نفاذ ہماری مواصلاتی ویب سائٹس پر موجود نظر ثانی کردہ رازداری نوٹس کی اشاعت کے فورا بعد سے ہوجائے گا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  • آپ اس رازداری نوٹس یا اپنی ذاتی معلومات کے بارے میں ہمیں کیسے اطلاع دے سکتے ہیں اگر آپ کے پاس اس رازداری نوٹس یا اپنی ذاتی معلومات کے بارے میں کوئی سوالات یا مسائل ہوں تو اس رازداری نوٹس میں رابطہ کی معلومات شامل ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  • ملک اور ریاست سے مخصوص معلومات

    یاد رکھیں کہ کچھ مخصوص ممالک اور ریاستوں کے قوانین اس بات کا تقاضہ کر سکتے ہیں کہ ہم اس رازداری نوٹس میں مخصوص معلومات بیان کریں کیونکہ اس کا تعلق ان ممالک یا ریاستوں سے ہے۔ ان دائرہ اختیار کی اس معلومات کو پڑھنے کے لیے نیچے کلک کریں۔ محل وقوع سے مخصوص معلومات اس رازداری نوٹس اور ان معلومات کا حصہ ہے جو ایس سی جانسن کے ذریعہ جمع کی گئی ہیں اور صرف اس حد تک جتنا کہ قابل اطلاق علاقے کے قوانین اطلاق کا تقاضہ کرتے ہیں۔

    آسٹریلیا

    ارجنٹینا

    کینیڈا

    یوروپی یونین، یوروپی اقتصادی علاقہ اور سوئزرلینڈ

    میکسیکو

    جنوبی کوریا

    برطانیہ

    امریکا

    کیلیفورنیا

    نیوادا

    ایس سی جانسن کی ویب سائٹس میں دیگر کمپنیوں کی زیر ملکیت اور زیر عمل ویب سائٹوں کے لنکس بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹس ایس سی جانسن سے آزادانہ طور پر ڈیٹا اکٹھی کر سکتی ہیں۔ برائے مہربانی اس بات سے باخبر رہیں کہ ہم دیگر کمپنیوں کے مواد، رازداری پالیسی یا ویب سائٹ کی سرگرمیوں کو کنٹرول نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ اس بات کا فیصلہ کرنے سے پہلے کہ آیا آپ انہیں معلومات سونپیں یا نہیں، آپ کو ان ویب سائٹس کی رازداری کے نوٹس کا جائزہ لینا چاہئے۔

    براہِ مہربانی نوٹ کریں کہ ہماری ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز بچوں کے لیے نہیں ہیں۔ اگر آپ کی عمر 13 سال سے کم ہے، تو برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہ کریں۔ تاہم، بعض ممالک اور ریاستوں میں قابل اطلاق قوانین عمررسیدہ افراد سے ذاتی معلومات اکٹھی کرنے پر پابندی لگاتے ہیں اور ہم ان قوانین کی تعمیل کرتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ ذیل میں ”ملک اور ریاست سے مخصوص معلومات“ کا سیکشن ملاحظہ فرمائیں۔ براہِ مہربانی اگر آپ ایسے قابل اطلاق قوانین کے تحت رضامندی فراہم کرنے کی عمر سے کم ہیں، تو کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہ کریں۔ ہم کسی بھی ایسے شخص سے معلومات اکٹھی نہیں کرتے جس کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ وہ 13 سال سے کم عمر بچہ ہے (یا دیگر قابل اطلاق زائد عمر سے کم ہے)۔


    برائے مہربانی اس رازداری نوٹس کو دھیان سے پڑھیں، کیونکہ ہماری ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز کا استعمال کرکے آپ اس بات کو تسلیم کررہے ہیں کہ آپ اس رازداری نوٹس کی شرائط کو سمجھتے ہیں اور ان سے راضی ہیں۔

کون سی معلومات اکٹھی کی جا سکتی ہے اور کن ذرائع سے اکٹھی کی جا سکتی ہیں

آپ کی معلومات متعدد طریقوں سے اکٹھی کی جا سکتی ہیں، بشمول: جب آپ ہمیں معلومات فراہم کرتے ہیں، جب معلومات خود بخود اکٹھی ہو جاتی ہیں، یا جب دیگر کمپنی کے ذریعہ ہم سے معلومات کا اشتراک کیا جاتا ہے۔

  • معلومات جو آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں

ہم معلومات، بشمول ذاتی معلومات اکٹھی کرتے ہیں جیسے کہ نام، تاریخ پیدائش، ڈاک کا پتہ اور ای میل کا پتہ، جب آپ ای میل وصول کرنے، معلومات کی درخواست کرنے، تبصرے جمع کرنے، ہماری ویب سائٹس یا موبائل ایپلیکیشنز پر ایک کھاتہ کھولنے کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے، مصنوع کے جائزے جمع کرنے یا تشہیر (مثلاً مقابلہ یا انعامی لاٹری) یا سروے میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کے ذریعہ اسے فراہم کرتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ کسی ٹی وی نیٹ ورک کی ویب سائٹ پر ہیں، ایس سی جانسن کا مواد دیکھ رہے ہیں جیسے کہ مصنوع کی تشہیر اور آپ ایس سی جانسن سے معلومات وصول کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ٹی وی نیٹ ورک کی ویب سائٹ ان معلومات کا اشتراک ہمارے ساتھ کرے گی جو آپ نے ہمیں فراہم کی ہیں تاکہ ہم آپ سے درخواست کے مطابق رابطہ کر سکیں۔

اگر ایس سی جانسن کی کوئی ویب سائٹ شاپنگ یا دیگر تجارتی خدمات پیش کرتی ہے تو معلومات، مصنوعات و خدمات کی درخواست کرنے کے لیے آپ ایک آرڈر فارم کا استعمال کریں گے۔ ہم لین دین، بشمول آرڈر کی معلومات اور بھیجنے کے پتے کی معلومات اکٹھی کریں گے۔ بعض معاملوں میں، آرڈر فارم آپ سے صارف نام اور پاس ورڈ کے ساتھ ایک اکاؤنٹ بنانے کے لیے کہہ سکتا ہے۔ آرڈر فارم آپ سے مالی معلومات جیسے اکاؤنٹ کی معلومات (بشمول صارف نام اور پاس ورڈ) یا کریڈٹ ڈیبٹ کارڈ کے نمبر، آپ کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی اختتامی تاریخ، آپ کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ پر موجود نام، آپ کا بلنگ کا پتہ یا دیگر ادائیگی کی معلومات فراہم کرنے کو کہہ سکتا ہے۔ یہ معلومات ایک محفوظ براؤزنگ سیشن کے ذریعہ ہمارے پاس یا ہمارے سروس فراہم کار تک منتقل ہو جاتی ہیں۔ محفوظ براؤزنگ سیشن کے باہر ہمیں کوئی بھی مالی معلومات نہ بھیجیں۔

ہم اپنی ویب سائٹس کو اپنے بزنس سے بزنس والے گاہکوں اور صنعتی، ادارہ جاتی اور نگہداشت صحت جیسے شعبوں میں ہمارے پروڈکٹس اور خدمات کے انتہائی صارفین کی معاونت کے لیے برقرار رکھتے ہیں۔ اگر آپ کسی بزنس کی جانب سے ہماری ویب سائٹس تک رسائی کر رہے ہیں، تو ہم آپ کے کام سے متعلق رابطہ کی معلومات (بشمول ای میل ایڈریس اور ٹیلی فون نمبر)، آپ کا عہدہ یا ذمہ داری اور ایسے کاروبار کے بارے میں تفصیلات بھی اکٹھی کر سکتے ہیں۔ کاروباری مقاصد کی ویب سائٹس بھی ایک اکاؤنٹ بنانے کی صلاحیت فراہم کر سکتی ہیں تاکہ بعض سروسز اور مواد تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

ہم ملازمت میں بھرتی، بشمول ملازمت کے مواقع کا اعلان کرنے اور آن لائن درخواستیں جمع کرنے کی سہولت کے لیے بعض ویب سائٹس برقرار رکھتے ہیں۔ اگر آپ ایسی ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہیں تو آپ سے درخواست کی کارروائی کا نظم کرنے اور اگر آپ منتخب کریں، تو ملازمت کسے متعلق انتباہات متعین کرنے کے لیے ایک اکاؤنٹ بنانے کو کہا جائے گا۔ آپ سے رابطہ کی معلومات، ساتھ ہی آپ کی درخواست سے متعلق دیگر معلومات بھی فراہم کرنے کو بھی کہا جائے گا جیسے کہ آپ کا ریزیومے یا بایو ڈیٹا۔

ہمیں ذاتی معلومات فراہم کرنا پوری طرح اختیاری ہے۔ تاہم، اگر آپ ایسی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہیں جو ضروری ہیں (مثلاً جن کی کسی رجسٹریشن فارم میں شناخت کی جا سکتی ہے یا درخواست کردہ لین دین کو مکمل کرنے کے لیے درکار)، تو ویب سائٹ یا موبائل اپلیکیشنز کی کچھ خصوصیات اور افعال کا استعمال کرنا اور/یا ہماری خدمات یا اشتہارات سے فائدہ حاصل کرنا (مثلا کسی انعامی لاٹری یا مقابلہ میں شامل ہونے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے) یا کسی مخصوص گیمز یا دیگر آن لائن تجربات میں شرکت کرنا ناممکن ہوگا۔

  • خودکار طور پر اکٹھا کردہ معلومات

ہم، اور کوئی ایجنسییاں اور/ یا خدمت فراہم گنندہ کوکیز، بیکنز یا دیگر ٹریکنگ ٹیکنالوجی آپ کے براؤزر میں رکھ سکتے ہیں تاکہ عام غیر ذاتی اور دیگر معلومات خود بخود اکٹھی ہو جائیں اس وقت جب آپ ہماری کسی ویب سائٹ کا دورہ کریں (کوکیز، بیکنز کے بارے میں اور خود کار جمع کاری کو روکنے کے بارے میں مزید معلومات بعد میں اس رازداری نوٹس میں مذکور ہیں)۔ آن لائن شناخت کار جیسے آپ کے آئی پی پتے، جسے کسی علاقے میں ذاتی معلومات سمجھا جا سکتا ہے، اس کو بھی خود کار ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ جمع کیا جا سکتا ہے جب آپ ہماری ویب سائٹس میں سے کسی پر جاتے ہیں یا ہماری موبائل ایپلیکیشنز کا استعمال کرتے ہیںَ – آئی پی پتہ اور ڈیوائس آئی ڈی کی جمع کاری اور ویب سائٹ براؤزنگ یا موبائل ایپلیکیشنز استعمال کی عادات کو اپنے انفرادی ذاتی کمپیوٹر یا دیگر ڈیوائس کے ساتھ جوڑنے کی صلاحیت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل سیکشن دیکھیں۔

اس صورتحال میں جب آپ ہماری کسی تشہیر یا اشتہاری شریک کی ویب سائٹ پر ہیں تو ہماری کوکیز یا بیکنز آپ کے کمپیوٹر پر ایس سی جانسن کے اس مواد کے ذریعہ رکھے جا سکتے ہیں جس کو آپ ممکن ہے دیکھ رہے ہوں (مثلا کسی مصنوع کی ترویج یا تشہیر)۔

کوکیز، بیکنز یا دیگر خودکار ٹیکنالوجی کے ذریعہ اکٹھا کردہ معلومات کا استعمال ہم اور ہمارے تشہیری یا اشتہاری شرکاء کار آپ کو اہدافی تشہیر فراہم کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ غیر متعلقہ کمپنیوں کی ویب سائٹ پر اشتہار کی اشاعت کے عمل کو اہدافی تشہیر کہا جاتا ہے (غیر متعلقہ ویب سائٹس میں آن لائن تشہیر سے متعلق (اہدافی تشہیر) اور اس کی ترسیل کی روک تھام سے متعلق مزید معلومات آگے اس رازداری کے نوٹس میں ملاحظہ فرمائیں

خود کار طریقے سے جس قسم کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے ان میں شامل ہیں:

  • انٹرنیٹ براؤزر کی قسم
  • کمپیوٹر یا ڈیوائس کی قسم
  • آئی پی پتہ**
    • ٭٭نوٹ: آئی پی پتہ ایک ایسا نمبر ہے جو آپ کے انٹرنیٹ سروس پروائیڈر (ISP) کے ذریعہ آپ کے کمپیوٹر کو دیا جاتا ہے تاکہ آپ انٹرنیٹ کا استعمال کر سکیں۔ کچھ ISPs اس وقت جب کبھی آپ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں ایک نیا آئی پی پتہ تفویض کرتے ہیں جبکہ دیگر ISPs آپ کو ہر بار ایک ہی نمبر تفویض کرتے ہیں۔ ان صورتوں میں جب آپ کو ایک ہی آئی پی پتہ تفویض کیا جائے، یہ ممکن ہے کہ آپ کی براؤزنگ عادات کے بارے میں معلومات کو آپ کے ذاتی انفرادی کمپیوٹر سے وابستہ کر دیا جائے۔
  • ڈیوائس آئی ڈی**
    • ٭٭نوٹ: ڈیوائس آئی ڈی ایک منفرد نمبر ہوتا ہے جو آپ کے ڈیوائس سے وابستہ ہوتا ہے۔ نتیجتاً یہ ممکن ہے کہ آپ کے ذریعے موبائل ایپلیکیشنز کے استعمال کی معلومات آپ کے انفرادی ڈیوائس سے وابستہ ہو جائے۔
  • آپریٹنگ سسٹم
  • براؤزنگ کا طرزعمل، جیسے ویب سائٹ معلومات کا حوالہ دینا، دیکھے گئے ویب صفحات، دیکھے گئے یا ڈاؤن لوڈ کردہ مواد، سائٹ پر صرف کردہ وقت اور کلک کردہ لنکس۔
  • خریداری سے متعلق طرز عمل، بشمول شاپنگ کارٹس میں ڈالے گئے آئٹمز اور ترک کردہ آئٹمز
  • دورے کی تاریخ اور وقت
  • جغرافیائی محل وقوع، جیسے کہ ملک، شہر اور زپ (یا ڈاک) کوڈ

ان معلومات کی مدد سے ہم اپنی ویب سائٹس کی کارکردگی کا تجزیہ کرکے، اپنے سرور سے متعلق مسائل کا پتہ لگا کر، سائٹ کی نیویگیشن کی قدرپیمائی کرکے اور اپنی سائٹ کا دورہ کرنے والے صارفین کی آبادیاتی معلومات کو اچھی طرح سے سمجھ کر ویب سائٹ کا ایک بہتر تجربہ فراہم کرتے ہیں تاکہ ہم مزید متعلقہ مواد، کارکردگی اور پیشکشیں فراہم کرسکیں۔

ایس سی جانسن موبائل ایپلیکیشنز بھی دستیاب کراتا ہے جو آپ اپنے فون یا دیگر موبائل ڈیوائسز پر استعمال کرسکتے ہیں، بشمول تشہیر، گیمز اور دیگر آن لائن تجربات میں شرکت کرنے کی غرض سے، ”انٹرنیٹ آف تھنگز“ یا ”سمارٹ“ ڈیوائسز سے جڑنے کے لیے، یا بصورت دیگر ہمارے ذریعے فراہم کرائی گئی سروسز کا استعمال کرنے کے لیے۔ بعض فیچرز یا افعال کا استعمال کرنے کے لیے ہم ایسی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرسکتے ہیں جو آپ کے ذریعہ ڈیوائس کا استعمال کرنے پر خود بخود آپ کے ڈیوائس سے معلومات اکٹھی کرتی ہیں، بشمول آپ کے موبائل ڈیوائس کی قسم، آپ کے ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں معلومات، آپ موبائل ایپلیکیشن یا ڈیوائس کا استعمال کیسے کرتے ہیں اور آپ کا جغرافیائی محل وقوع۔

  • ہمارے ساتھ اشتراک کردہ معلومات

ہم آپ کے بارے میں دیگر ذرا‏ئع سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں جیسے کہ آن لائن خُردہ فروش، عوامی ڈیٹابیس، ڈیٹا جمع کاران یا ری سیلرز، یا کمپنیاں/ویب سائٹ جہاں آپ نے دیگر کمپنیوں کے ساتھ اپنی معلومات کا اشتراک کرنے کی رضامندی دی ہے۔ مثلاً، اگر آپ کسی ٹی وی نیٹ ورک کی سائٹ پر ہیں اور کسی ٹی وی شو کا مواد دیکھ رہے ہیں تو ٹی وی شو کے بارے میں وقفے وقفے سے مواصلات/خبریں موصول کرنے کی خاطر سائن اپ کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک موقع ہوتا ہے۔ جب آپ رجسٹریشن کرارہے ہوں تو ٹی وی نیٹ ورک آپ سے یہ بھی پوچھ سکتا ہے کہ کیا آپ ٹی وی نیٹ ورک کے شرکاء کار کے ساتھ اپنی معلومات کا اشتراک کرنا چاہیں گے۔ اگر آپ ایسا کرنے کی منظوری دیتے ہیں اور ایس سی جانسن ٹی وی نیٹ ورک کا ایک شریک کار ہے تو ہمیں آپ کی کچھ معلومات موصول ہو سکتی ہیں۔

ہمیں آپ کے بارے میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ سے بھی معلومات موصول ہو سکتی ہیں اگر آپ یا دیگر صارفین (مثلا آپ کے ”دوست“) ہمیں آپ کی پروفائل، تبصرے، یا ”کنکشن“ تک رسائی فراہم کرتے ہیں، اگر آپ ہمیں ”لائیک“ کرتے ہیں یا اگر کسی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر رہتے ہوئے آپ ایس سی جانسن کے کفالت کردہ کسی صفحہ یا پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں (مثلاً ایس سی جانسن کا Facebook صفحہ)۔ معلومات کی قسم جو ہم موصول کر سکتے ہیں ان میں شامل ہیں، وہ تبصرے جو آپ نے پوسٹ کیے ہیں یا جن کا اشتراک کیا ہے، دلچسپیاں، محل وقوع، براہ راست آپ کے ذریعے ہمیں بھیجے گئے پیغامات، اور آیا آپ نے ہمارے اشتہاری مواد کے اندر کوئی کارروائی کی ہے۔ یا اس سے لنک کیا۔ آپ کو چاہیے کہ رازداری کی پالیسی اور قابل اطلاق نیٹ ورکنگ سائٹس کی شرائط کا جائزہ لیں اور حسب مناسبت اپنی سیٹنگز کو موافق بنائیں۔

ہماری ویب سائٹ میں "پلگ انز" بھی ہو سکتے ہیں اور دیگر کمپنیوں کی ویب سائٹ کی خصوصیات بھی ہو سکتی ہیں جیسے کہ Facebook کا "Like" بٹن اور فیس بک بات چیت اور دیگر خصوصیات جو لاگ ان اور ویب سائٹ کے دیگر عمل یا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے ساتھ میل جول کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ ”پلگ انز“ اور خصوصیات، بشمول ان کے عملی طریقہ کار اور استعمال، اور وہ معلومات جو آپ ان کمپنیوں کو ان کے استعمال کے حصہ کے طور پر فراہم کرتے ہیں ان کی نگرانی رازداری کی پالیسی کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ برائے مہربانی اس بات سے باخبر رہیں کہ ہم رازداری کی پالیسیوں یا ایسے فریقین کی سرگرمیوں کو کنٹرول نہیں کرتے ہیں یا اس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ آپ کو اس بات کا فیصلہ کرنے سے پہلے کہ آیا ”پلگ ان“ یا دیگر کمپنیوں کی خصوصیت کا استعمال کریں یا نہیں رازداری نوٹس اور قابل اطلاق شرائط کا جائزہ لینا چاہیے۔

ہم ان کمپنیوں کی خدمات کا بھی استعمال کرتے ہیں جو انعامات اور دیگر ترغیبی پروگراموں کا انتظام کرتے ہیں جو حسب ضرورت مرضی بنائے جانے والے اور ریئل ٹائم مواد کی فراہمی کا اہل بناتے ہیں اور شرکاء کے لیے کوپن اور چھوٹ سمیت اپنے پروگراموں میں پیش کرتے ہیں۔ ایسی کمپنیاں آپ کی خریداری سے متعلق عادات کی معلومات اکٹھی کرتی ہیں اور ان کا اشتراک کرتی ہیں۔ بعض معاملوں میں، آپ کو متعلقہ ریئل ٹائم مواد اور پیشکشیں فراہم کرنے کے لیے، اس میں آپ کے فون یا دیگر موبائل ڈیوائس سے درست جغرافیائی معلومات شامل ہو سکتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ شرکت کے لیے رضامند ہونے سے قبل رازداری پالیسی اور ایسے پروگراموں کی قابل اطلاق شرائط کا جائزہ لیں۔

ہم معلومات کا استعمال کیسے کرتے ہیں

ہم معلومات کو مندرجہ ذیل مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں:

  • آپ کے سوالات اور درخواستوں کا جواب دینے کے لیے،
  • آپ کو اپنی کمپنی، مصنوع، خدمات، تشہیر اور دیگر مخصوص پیشکشوں، بشمول اہدافی تشہیر کی ترسیل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے،
  • اشتہار کی کارکردگی کا جائزہ لینے، توثیق اور پیمائش کے لیے،
  • پیش کردہ مواد، اشتہار اور پیشکش کے ذریعہ آپ کے ویب سائٹ کے تجربہ کو خاص بنانے کے لیے،
  • آپ کے قریب اسٹورز تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے جو ہماری مصنوعات فروخت کرتے ہیں،
  • آپ کے اکاؤنٹ اور دیگر معاملات کے بارے میں، اور اپنی صوابدید کے مطابق ایس سی جانسن پالیسی میں ہونے والی ان تبدیلیوں کے بارے میں آپ سے رابطہ کرنے کے لیے جو آپ کو متاثر کر سکتی ہیں،
  • ہماری ویب سائٹس، موبائل ایپلیکیشنز، مصنوعات، خدمات، اشتہارات، ای کامرس پروڈکٹ کی فہرست سازی، پروموشنز اور سیل سے متعلق تحقیق اور تجزیہ کرنے کے لیے اور سمجھنے میں کہ آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ ہم سے کس طرح بات چیت کرتے ہیں، مثال کے طور پر، ہماری ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشنز کو بہتر مواد کے ساتھ استعمال کرنے میں آسانی سے لوگوں کو ہماری ویب سائٹس، موبائل ایپلیکیشنز، مصنوعات اور خدمات کو استعمال کرنے اور سوشل میڈیا اور اشتہار کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے ساتھ آنے کے لیے،
  • لین دین پر عمل درآمد کرنے اور آپ کو مصنوع بھیجنے کے لیے،
  • جائزے، تبصرے، آراء، فیڈبیک اور صارف کے ذریعے تیار کردہ دوسرے مواد، اور اشتراک کے تبادلے کے لیے آن لائن کمیونٹیز کا نظم کرنے کے لیے،
  • پروگراموں اور تشہیر کی ترویج و اشاعت کا انتظام کرنے کے لیے جن میں آپ سائن اپ کرتے ہیں، بشمول لاٹری اور مقابلہ جات، اور کھیلوں اور دوسرے آن لائن تجربات کے لیے موبائل ایپلیکیشنز،
  • آپ کے ذریعہ آپ کی معلومات کی فراہمی کے وقت افشاء کردہ دیگر سرگرمیوں کو نافذ کرنے کے لیے،
  • ان سوشل نیٹ ورکنگ خصوصیات کو نافذ کرنے کے لیے جن کو آپ نے فعال کیا ہے اور/ یا
  • اوپر مذکور کسی بھی مقصد سے ان سبھی معلومات کو یکجا کرنے کے لیے جو آپ کے بارے میں ہم جمع کرتے ہیں یا ہمیں موصول ہوتی ہیں۔

اسی حد تک جتنی کہ آپ ہمیں خریداری یا تجارتی خدمات سے متعلق مالی معلومات فراہم کرتے ہیں، ہم مالی معلومات کا استعمال آرڈر پر عمل درآمد کرنے اور آپ کو مصنوع اور/یا خدمات کا بل بھیجنے کے لیے کریں گے۔ اپنا اکاؤنٹ یا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ نمبر اور متعلقہ ذاتی معلومات جمع کروا کر آپ ہمارے اسٹور کو اس بات کی اجازت دے رہے ہیں کہ آرڈر کی تصدیق اور تکمیل کرنے، شناخت کی تصدیق اور خطرے اور جعلسازی کے ازالے کے لیے ان معلومات کو ہمارے سروس فراہم کاروں اور تاجر اور کریڈٹ کارڈ بینک کو فراہم کیا جا سکتا ہے۔

جب ہم ذاتی معلومات کا کسی سے اشتراک کرتے ہیں

ہم آپ کی ذاتی معلومات دیگر کمپنیوں کو فروخت نہیں کریں گے یا انہیں کرایے پر نہیں دیں گے، جیسے کہ ان شرائط کے بارے میں عموماً سمجھا جاتا ہے۔ وقتاً فوقتاً ہم آپ کی ذاتی معلومات اپنی ماتحت کمپنیوں، الحاق یافتگان، کاروباری شرکاء کار اور ہمیں خدمت فراہم کرنے والے وینڈرز کو دے سکتے ہیں، جیسے کہ مندرجہ ذیل حالات میں۔ اس میں آپ کی ذاتی معلومات کو اشتہاری خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ اہدافی اشتہار میں شامل کرنا بھی شامل ہے۔ ایسی سرگرمیوں کو بعض قوانین کے تحت ”فروخت“ سمجھا جاتا ہے اور اس کے لیے اعلان کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کیلیفورنیا کے رہائشی ہیں تو، ایسے قوانین کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اور آپ کی ذاتی معلومات سے متعلق ان بعض حقوق کے بارے میں مزید جاننے کے لیے جو آپ کو حاصل ہیں، کیلیفورنیا صارف رازداری کے قانون سے متعلق سیکشن کا جائزہ لیں جس تک رسائی آپ یہاں کلک کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے کاروباری شرکاء کار کو ان کے اپنے کاروباری مقاصد کے لیے اکٹھا کردہ، بے شناخت اور/ یا گمنام کردہ معلومات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

  • آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے آپ کی رضامندی

ہم معلومات کا اشتراک آپ کی رضامندی کے ساتھ کرتے ہیں، بشمول اس وقت کے جب آپ ایسے اشتراک کی درخواست کرتے ہیں یا اسے بھیجتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہماری ویب سائٹس پر ہوتے وقت یا جب آپ ہماری موبائل ایپلیکیشنز کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے پاس معلومات اور دوسری کمپنیوں کی مارکیٹنگ پیش کشیں موصول کرنے کا انتخاب کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ اس کا انتخاب کرتے ہوئے آپ اپنی معلومات کا دوسری کمپنی کے ساتھ اشتراک کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی معلومات کا اشتراک دوسروں کے ساتھ کرنے پر رضامند ہوتے ہیں، تو آپ کی معلومات دوسری کمپنی کو دی جائیں گی، اور آپ جن معلومات کا انکشاف کریں گے وہ رازداری پالیسی اور اس کمپنی کے کاروباری عمل کے ماتحت ہوگا۔

  • ایس سی جانسن کی ماتحت کمپنیاں، ملحقین اور کاروباری شرکاء کار

ہم آپ کی معلومات ماتحت کمپنیوں کو اور ان کمپنیوں کی فیملی میں ملحقین کو فراہم کر سکتے ہیں جن کا کنٹرول ایس سی جانسن کے ہاتھ میں ہے، اپنے شرکاء کار، مشتہرین یا دیگر کمپنیوں کو فراہم کر سکتے ہیں، خاص طور سے کاروباری اور عملی مقاصد کے لیے، بشمول ان ديگر کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تشہیری سرگرمیوں کے لیے۔

  • ہماری جانب سے خدمات فراہم کرنے والے وینڈرز

ہم آپ کی معلومات کا اشتراک ایسے ویںڈرز کے ساتھ کرتے ہیں جو ہمیں خدمات فراہم کرتے ہیں، بشمول آپ کی درخواست کی تکمیل میں ہماری مدد کرتے ہیں، مختلف خصوصیات بناتے ہیں، ہماری ویب سائٹوں اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے دستیاب خدمات اور مواد، آپ کی پوچھ تاچھ کے جوابات، آپ کو زیادہ متعلقہ اشتہارات کی ترسیل اور مذکورہ بالا ”ہم معلومات کا استعمال کیسے کرتے ہیں“ والے سیکشن میں بیان کردہ دیگر مقاصد کے لیے۔ جن غیر متعلقہ کمپنیوں کو ہم یہ معلومات فراہم کر سکتے ہیں ان میں شامل ہو سکتی ہیں اشتہاری خدمات کے فراہم کار (بشمول ویب سائٹ ٹریکنگ خدمات، اشتہاراتی ایکسچینجز اور انوینٹری مینجمنٹ سروسز، اور ڈیٹا مینیجمنٹ اور تجزیاتی خدمات)، تجارتی شرکاء کار، اسپانسرز، لائسنس دار، تحقیق کار اور اسی جیسے دیگر فریقین۔ ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور فریق ثالث کی سائٹس پر اہدافی تشہیر کی ترسیل کی خاطر عام ناظرین کے شعبے تیار کرنے کے لیے بھی آپ کی معلومات کا استعمال، جیسے آن لائن شناخت کاروں کے جو آپ کی ذاتی طور پر نشاندہی نہ کر سکتے ہوں (مثال کے طور ہر، بذریعہ ہیشنگ) کر سکتے ہیں۔ زیادہ خاص طور پر، ہم ایسے فریقین ثالث کے ساتھ ذاتی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں جو ہماری ویب سائٹس، دیگر غیر متعلقہ ویب سائٹس، اور دوسرے ذرائع جیسے کہ سوشل نیٹ ورکس کی بصیرت کی بنیاد پر گاہک کے حصے تیار کرتے ہیں، اور ایسے طبقات کو اشتہار فراہم کرتے ہیں۔

ہم ایسی معلومات کا اشتراک بھی کرسکتے ہیں جو تجزیہ اور تحقیقی مقاصد کے ساتھ ہی، دوسری کمپنیوں کے ذریعے اکٹھی کردہ، شناخت گم کردہ اور/یا گمنام کردہ ہوں۔ مثال کے طور پر، ہم گاہک کی مجموعی معلومات، مثلاً ڈیموگرافکس، کا اشتراک اس انداز میں کرسکتے ہیں جو ایسے صارفین کو ذاتی طور پر شناخت نہیں کرتا ہے تاکہ نئے صارفین تک پہنچنے کے لیے بامقصد مماثلتوں کی شناخت کرنے میں ہماری مدد کریں۔ ایسی کمپنیوں کی مدد کے ذریعے، ہم ان ممکنہ گاہکوں تک مارکیٹنگ مواد اور اشتہارات بھیجنے کے اہل ہیں۔

  • قانونی کارروائی اور دیگر مخصوص حالات

ہم کسی قانونی ذمہ داری کی تعمیل کے لیے آپ کی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں جیسے کہ کوئی تحقیق انجام دینے والے سرکاری اہلکاروں کی درخواست پر؛ ہماری ویب سائٹ کی شرائط استعمال یا دیگر قابل اطلاق پالیسیوں کی تصدیق یا نفاذ کے لیے؛ یا ہماری ویب سائٹ کا دورہ کرنے والے صارفین، عوام یا دیگر فریقین کے حقوق، املاک، تحفظ یا سلامتی کی حفاظت کے لیے۔ ہم دیگر کمپنی کو اپنے کاروباری یونٹس، ڈویژنز یا برانڈز کی فروخت یا تنظیم نو کے حصہ کے طور پر بھی دوسری کمپنی کے سامنے آپ کی معلومات کا انکشاف کر سکتے ہیں۔

ہم معلومات کی حفاظت کیسے کرتے ہیں

ہم معلومات کے تحفظ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور آپ کی ذاتی معلومات کو غیر مجاز رسائی، تبدیلی، ضیاع یا غلط استعمال سے بچانے کے لیے انڈسٹری کے قبول کردہ تحفظ کے اقدامات استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً، ہم ذاتی معلومات کو محدود رسائی والے کمپیوٹر سسٹم میں رکھتے ہیں اور یہ سسٹم کنٹرول شدہ مقامات پر ہوتے ہیں۔ جب ہم انٹرنیٹ پر بہت ہی رازدارانہ معلومات منتقل کرتے ہیں (مثلا کوئی کریڈٹ کارڈ نمبر) تو ہم ڈیٹا کی خفیہ کاری (انکرپشن) کے طریقوں کے ذریعہ اس کا تحفظ کرتے ہیں۔

برائے مہربانی یاد رکھیں کہ کبھی بھی اپنا کریڈٹ کارڈ نمبر، سوشل سیکورٹی یا کوئی ذاتی پاس ورڈ غیر محفوظ ای میل کے ذریعہ نہ بھیجیں۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ کبھی بھی اپنا پاس ورڈ کسی کو نہ دیں، کبھی بھی اپنا کمپیوٹر کھلا نہ چھوڑیں اور جب آپ اس کا استعمال کرلیں تو ہمیشہ لاگ آوٹ کردیں۔

کوکیز، بیکنز اور معلومات کی خود کار جمع کاری کو روکنے کے بارے میں مزید معلومات

ایس سی جانسن عام غیر ذاتی معلومات اور دیگر معلومات جمع کرنے کے لیے خودکار ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ معلومات کی خود کار جمع کاری خاص طور سے دو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ عمل میں آتی ہے: کوکیز اور ویب بیکنز۔

  • ”کوکیز“ کے بارے میں مزید

کوکی کیا ہے – کوکی ایک چھوٹی فائل ہوتی ہے جسے وہ ویب سائٹ جس کو آپ دیکھ رہے ہیں آپ کے کمپیوٹر میں آپ کے انٹرنیٹ براؤزر کے ذریعہ رکھ دیتی ہے۔ کوکیز میں آپ کے کمپیوٹر کی پہچان کرنے اور اس میں معلومات جمع کرنے کی قابلیت ہوتی ہے جیسے کہ ملاحظہ کردہ ویب سائٹ، دیکھے گئے اشتہارات، کثرت اور استعمال براؤزر کی قسم۔ کوکیز موبائل ڈیوائسز پر بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

کوکیز کو عام طور پر آپ کے انٹرنیٹ براؤزر کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔

اگر جو ویب سائٹ آپ ملاحظہ کررہے ہیں وہ مفت مواد فراہم کرتی ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ کو دیگر ویب سائٹ/کمپنیوں کے اشتہارات بھی نظر آئیں۔ اگر ایسا ہے، تو وہ ویب سائٹ جس کو آپ ملاحظہ کررہے ہیں اور وہ کمپنیاں جو اشتہارات کے لیے پیسہ خرچ کررہی ہیں وہ اپنی کوکیز آپ کے کمپیوٹر میں ڈال سکتی ہیں۔ غیر متعلقہ ویب سائٹس پر آن لائن اشتہارات کی نمائش خاص طور پر ایک ایسے عمل کے ذریعہ مکمل ہوتی ہے جس کو اہدافی تشہیر کہا جاتا ہے۔ (غیر متعلقہ ویب سائٹ میں آن لائن تشہیر سے متعلق (اہدافی تشہیر) اور اس کی ترسیل کو روکنے کے طریقے سے متعلق مزید جانکاری بعد میں اس رازداری نوٹس کے اندر ملاحظہ فرمائیں

کوکیز کا استعمال کیسے ہوتا ہے – کوکیز کا استعمال عام طور پر سیکورٹی میں مدد کرنے کے لیے ہوتا ہے (مثلا بے عملی کی ایک مخصوص مدت کے بعد کسی محفوظ براؤزنگ سیشن سے آپ کا وقت ختم کردیتی ہیں)، سائٹ نیویگیشن (مثلا آپ کی ترجیحات یاد رکھتی ہیں تاکہ آپ کو معلومات دوبارہ داخل کرنے کی ضرورت نہ پڑے جیسے کہ زبان کی ترجیح)، آپ کے براؤزنگ تجربہ کو بہتر بناتی ہیں (مثلا ایسے مواد، اشتہارات یا پیش کش کی ترسیل کرتی ہیں جو مستقل آپ کی براؤزنگ عادات کے ساتھ بنے رہتے ہیں)، اور اہدافی تشہیر میں شامل ہونے کے لیے۔

کوکیز آپ کے کمپیوٹر میں ایک براؤزنگ سیشن کا دورانیہ تک یا پہلے سے متعین کسی مدت تک رہ سکتی ہیں۔ وہ کوکیز جو آپ کے کمپیوٹر میں براؤزنگ سیشن کا دورانیہ تک رہتی ہیں انہیں ”سیشن“ کوکیز کہا جاتا ہے (مثلا کسی آن لائن ”شاپنگ باسکیٹ“ کے مواد آپ کے براؤزنگ سیشن کے اختتام پر غائب ہو جائیں گے)۔ وہ کوکیز جو آپ کے کمپیوٹر میں پہلے سے ایک متعین مدت تک رہتی ہیں انہیں ”مستقل“ کوکیز کہا جاتا ہے (مثلا کسی ایسی ویب سائٹ میں انگریزی منتخب کرنا جو مختلف زبانوں میں مواد پیش کرتی ہیں تاکہ اس وقت بھی مواد انگریزی میں نظر آئیں جب آپ ہفتوں یا مہینوں بعد اس ویب سائٹ پر واپس ہوں)۔

کوکیز کو قبول کرنا، غیر فعال کرنا یا مٹانا – – آپ اپنا براؤزر اس طرح سیٹ کر سکتے ہیں کہ وہ کسی کوکیز کو موصول کرنے سے پہلے آپ کو مطلع کرے گا، آپ کو یہ فیصلہ کرنے کا موقع دے گا کہ آپ اس کو قبول کریں یا نہ کریں یا کوکیز کو بلاک ہی کردیں۔ ایسا کرنے کے لیے، برائے مہربانی اپنے براؤزر کا ہیلپ مینو ملاحظہ فرمائیں۔

زیادہ تر براؤزر آپ کو پہلے سے جمع شدہ کوکیز کو مٹانے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔ برائے مہربانی باخبر رہیں کہ کوکیز کو مٹانے سے اس بات کا امکان ہے کہ جس ویب سائٹ کو آپ ملاحظہ کررہے ہیں اس کی کارکردگی پر منفی اثر پڑے گا اور اس کے نتیجے میں ہو سکتا ہے آپ مواد کو نہ دیکھ پائیں یا ان ویب سائٹ کے ذریعہ پیش کردہ ایپلیکیشنز کا استعمال نہ کرپائیں۔

ان کوکیز کو مٹانے کے لیے جو آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال ہو گئی ہیں، برائے مہربانی اپنے براؤزر کا ہیلپ مینو ملاحظہ فرمائیں۔ نیچے کچھ مقبول ترین انٹرنیٹ براؤزر کے لنک ہیں جہاں آپ کو کوکیز کی دیکھ ریکھ کے بارے میں اضافی معلومات حاصل ہو سکتی ہے:

مزید یہ کہ، ہماری کچھ ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز میں ایک علامت ہو سکتی (جیسے کہ ”AdChoices“، ”کوکی رضامندی“ یا ”میری ذاتی معلومات فروخت نہ کریں“ علامت)، خاص طور سے صفحہ کے فوٹر (نچلے حصہ) پر، یا دیگر بٹن ہو سکتے ہیں جو صارفین کو ان کمپنیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں جو ہماری ویب سائٹ پر کوکیز استعمال کرتی ہیں اور ایسی کوکیز سے متعلق ان کے انتخاب کے بارے میں معلومات اور یہ کہ انہیں کیسے غیر فعال بناتے ہیں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

ہم خدمت فراہم گنندہوں کا استعمال آپ کی رازداری ترجیحات کا نظم کرنے، ہماری کوکیز کا استعمال کرنے سے متعلق نوٹس فراہم کرنے اور اگر قابل اطلاق ہو، تو ایسے استعمال کے لیے رضامندی حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں جو بذریعہ قانون درکار ہوتا ہے۔ ہدف بنائے گئے اشتہارات کو محدود کرنے کے لیے آپ کی پسند کو نافذ کرنا، جیسے ہماری ویب سائٹ میں رکھی گئی کوکیز کو غیر منتخب کرکے، خود ہی آپ کے کمپیوٹر میں کوکی رکھنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، اگر آپ ان کوکیز کو حذف کر دیتے ہیں، تو آپ کو اہدافی اشتہارات کو محدود کرنے کے لیے اس انتخاب سے باہر نکلنا پڑے گا۔

آپ کوکیز کے بارے میں مزید معلومات مندرجہ ذیل سے بھی حاصل کر سکتے ہیں:

https://www.allaboutcookies.org/

https://www.consumer.ftc.gov/topics/online-security

https://youradchoices.com/ یا http://www.youronlinechoices.com/

  • ویب ”بیکنز“ کے بارے میں مزید معلومات

ویب بیکن کیا ہے – ویب بیکنز چھوٹا سا کمپیوٹر کوڈ ہے جو ان ویب سائٹ کے نمایاں شفاف گراف تصاویر میں رکھا جاتا ہے جس کو آپ دیکھ سکتے ہیں یا ان ای میل میں رکھا جاتا ہے جو آپ کو موصول ہو سکتے ہیں۔ ویب بیکنز کو دیکھا نہیں جا سکتا ہے کیونکہ انہیں عام طور پر مشاہدہ کردہ کسی تصویر کے بہت ہی چـھوٹے حصہ میں رکھا جاتا ہے۔ ویب بیکنز کو پکسل ٹیگ، کلیئر GIFs اور ویب بگ بھی کہا جاتا ہے۔

ویب بیکنز کا استعمال کیسے کیا جاتاہے – ویب بیکنز کا استعمال عام طور پر ویب سائٹ ٹریفک کے لیے کیا جاتا ہے۔ ویب بیکن کا استعمال کوکیز کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے اس بات کی سمجھ حاصل کرنے کے لیے کہ ویب سائٹ کے صارفین کیسے ویب سائٹ میں موجود مواد کا استعمال کرتے ہیں۔ مثلا ایک ایسی کمپنی جس کے پاس ویب سائٹ کا ایک نیٹ ورک ہے وہ ان صارفین کی تعداد شمار کرنے اور ان کی پہچان کرنے کے لیے ویب بیکنز کا استعمال کر سکتی جو اس کی مختلف سائٹس کا دورہ کررہے ہیں۔ صارفین کی پہچان کرنے سے ویب سائٹ کے مالک کو صارفین کے دوروں کو خاص بنانے اور انہیں مزید آسان بنانے میں مدد ملتی ہے۔

ویب بیکنز استعمال کرنے کا طریقہ – ویب بیکنز کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنے براؤزر سے کوکیز مٹانے کی ضرورت ہوگی (اوپر ”کوکیز مٹانے کا طریقہ“ کا سیکشن ملاحظہ فرمائیں)۔

آپ یہاں ویب بیکنز کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کر سکتے ہیں:

http://www.allaboutcookies.org/faqs/beacons.html

غیر متعلقہ سائٹس میں آن لائن تشہیر (فریق ثالث تشہیر یا اہدافی تشہیر) اور اس کی ترسیل روکنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات ہوتی ہے

ہم اور ہمارے مشتہرین اور اشتہاری شرکاء کار اہدافی تشہیر میں شامل ہونے کے لیے کوکیز یا بیکنز کے ذریعہ جمع کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔

اہدافی تشہیر کیا ہے – اہدافی تشہیر غیر متعلقہ کمپنیوں کی ویب سائٹس میں اشتہارات کی ترسیل کا سب سے عام طریقہ ہے۔ مثلاً، جب آپ کسی اسپورٹ نیٹ ورک کی ویب سائٹ کا دورہ کریں تو غیر متعلقہ اسپورٹنگ آلات کی کمپنیوں کے اشتہارات کو دیکھ سکتے ہیں۔

اہدافی تشہیر کیسے کام کرتی ہے – اہدافی تشہیر کوکیز اور ویب بیکنز جیسی ٹکنالوجیز کا استعمال آپ کے ذریعے دیکھی گئی ویب سائٹس کے استعمال سے متعلق معلومات جمع کرتی ہے۔ ان معلومات کا استعمال کرکے آپ کے ممکنہ مفاد کو سمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ان کا متعلقہ مصنوعات و خدمات کے ممکنہ سپلائرس سے میل کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اگر ان میں سے کوئی ممکنہ سپلائر نے اپنے مواصلاتی اشتہار ڈالنے کے لیے کسی ایسی ویب سائٹ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کو آپ ملاحظہ کررہے ہیں، تو آپ کا انٹرنیٹ براؤزر اشتہار سے متعلق مناسب معلومات اکٹھی کرے گا اور ان کو اس وقت آپ کے پاس بھیجے گا جب آپ غیر متعلقہ ویب سائٹ براؤز کررہے ہوں۔

اہدافی تشہیر کو محدود کرنے کا طریقہ – آپ کے علاقے میں ایسے قوانین یا انڈسٹری کے خود انضباطی ڈھانچہ نافذ العمل ہو سکتے ہیں جو آپ کو اہدافی تشہیر کو محدود کرنے یا روکنے کا اہل بناتے ہیں۔ مشتہرین کی ایک بڑی تعداد نے قابل اطلاق خود انضباطی ڈھانچوں کی تعمیل کو دکھانے کے لیے اپنے اشتہار میں یا اپنے اشتہار کے قریب ایک علامت (جیسے کہ ”AdChoic“ علامت) شامل کی ہے۔ اس علامت کو منتخب کرکے آپ کسی ایسی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں جو آپ کو اپنے کمپیوٹر میں اشتہارات کی ڈیلیوری کو محدود کرنے یا روکنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ تاہم، آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایسی علامت (بشمول ”AdChoices“ ‏علامت) صرف ان کمپنیوں کے اشتہارات کو محدود کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے جنہوں نے اہدافی تشہیر کا نظم کرنے کے لیے قابل اطلاق علامت کے استعمال کی رکنیت حاصل کی ہے۔

اگر کسی اشتہار میں قابل اطلاق علامت شامل نہیں ہے، تو آپ کو اس ویب سائٹ کا دورہ کرنا چاہئے جہاں آپ کو اشتہار موصول ہورہا ہے یا حقیقی مشتہر کی ویب سائٹ ملاحظہ کرنا چاہیے اور اس کی رازداری پالیسی کا جائزہ لینا چاہئے، جو اس بارے میں معلومات فراہم کرسکتی ہے کہ اشتہارات کی وصولی کو کیسے روکنا ہے۔

اہدافی تشہیر کے بارے میں مزید جاننے اور متعلقہ اشتہارات کو کیسے محدود کرنا ہے جاننے کے لیے یہاں آئیں:

http://www.aboutads.info/

برائے مہربانی یاد رکھیں کہ ایس سی جانسن کا اس تشہیری نیٹ ورک پر یا ان کمپنیوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے جن کا تعلق اس نیٹ ورک سے ہے۔

Do Not Track کیا ہے – Do Not Track ایک رازداری کی ترجیح ہے جس کو آپ اپنے اس ویب براؤزر میں سیٹ کر سکتے ہیں جو آپ کو پوری ویب سائٹ میں آپ کی آن لائن سرگرمیوں کی سراغ (ٹریکنگ) پر کنٹرول حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

سگنلز کو ٹریک نہ کرنے پر ہم کیسے جواب دیتے ہیں – SC جانسن ویب سائٹس ڈو ناٹ ٹریک سیٹنگز کا احترام کرتی ہیں جو آپ کے ویب براؤزر سے فعال ہیں۔

وہ کون سے قوانین ہیں جو ایس سی جانسن کی ویب سائٹ کے عمل اور ذاتی معلومات کی بین الاقوامی منتقلی کو منضبط کرتے ہیں۔

یو۔ایس کے قوانین کے مطابق ہماری ویب سائٹ کی نگرانی کی جاتی ہے اور کام کرتی ہیں، جبکہ انہیں ان ممالک کے قوانین کے مطابق تیار کیا گیا ہے جہاں ہم کاروبار کرتے ہیں۔

چونکہ ہم ایک بین الاقوامی کاروبار ہیں، اس لیے جو کمپیوٹر سرور ہماری ویب سائٹ کو سپورٹ کرتے ہیں اور آپ کی ذاتی معلومات پر عمل درآمد کرتے ہیں لہذا ہو سکتا ہے کہ وہ اس ملک سے باہر واقع ہوں جہاں سے آپ نے ہماری ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی اور آپ کی معلومات جمع کر لی گئی تھیں۔ نتیجتاً، آپ کی ذاتی معلومات پر عمل درآمد، ان کا رکھ رکھاؤ اور/یا ان کی منتقلی بیرون ملک اور کسی ایسے ملک میں کی جا سکتی ہے جہاں کے رازداری کے قوانین آپ کے رہائشی ملک کے قوانین جیسے نہیں ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ہم آپ کی ذاتی معلومات کو اس رازداری نوٹس کے مطابق استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ ہماری ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہوئے یا ہمیں معلومات فراہم کرتے ہوئے آپ: (a) اس امر سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہماری ویب سائٹ ریاستہائے متحدہ کے قوانین کے ماتحت ہے اور (b) ایسی معلومات کو ریاستہائے متحدہ میں اور/یا دیگر ممالک میں جمع کرنے، ان پر عمل درآمد کرنے، ان کا رکھ رکھاؤ کرنے اور انہیں منتقل کرنے کو منظور کر رہے ہیں۔

یاد رکھیں کہ کچھ مخصوص ممالک اور ریاستوں کے قوانین اس بات کا تقاضہ کر سکتے ہیں کہ ہم اس رازداری نوٹس میں مخصوص معلومات بیان کریں کیونکہ اس کا تعلق ان ممالک یا ریاستوں سے ہے۔ ان دائرہ اختیار کی اس معلومات کو پڑھنے کے لیے نیچے کلک کریں۔ محل وقوع سے مخصوص معلومات اس رازداری نوٹس اور ان معلومات کا حصہ ہے جو ایس سی جانسن کے ذریعہ جمع کی گئی ہیں اور صرف اس حد تک جتنا کہ قابل اطلاق علاقے کے قوانین اطلاق کا تقاضہ کرتے ہیں۔

آسٹریلیا

ارجنٹینا

کینیڈا

یوروپی یونین، یوروپی اقتصادی علاقہ اور سوئزرلینڈ

میکسیکو

جنوبی کوریا

برطانیہ

امریکا

کیلیفورنیا

نیوادا

آپ کو اس رازداری نوٹس کے بارے میں مطلع کرنے کا ہمارا طریقہ

برائے مہربانی یاد رکھیں کہ کسی بھی وقت اس رازداری نوٹس میں تبدیلی کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر ہم کسی حد تک تبدیلیاں کرتے ہیں، تو ہم آپ کو ان تبدیلیوں کی معقول نوٹس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ تبدیلیوں کا نفاذ ہماری مواصلاتی ویب سائٹ پر موجود نظر ثانی کردہ رازداری نوٹس کی اشاعت کے فورا بعد سے ہوجائے گا۔ برائے مہربانی وقتاً فوقتاً جانچ کرتے رہیں۔

آپ اس رازداری نوٹس یا اپنی ذاتی معلومات کے بارے میں ہمیں کیسے اطلاع دے سکتے ہیں

اگر آپ کے پاس اس رازداری نوٹس یا آپ کی ذاتی معلومات کے بارے میں کسی طرح کے سوالات ہوں، تو برائے مہربانی مندرجہ ذیل ای میل اور ڈاک پتہ پر رابطہ کرکے ہمیں بتائیں اور آپ کی درخواست پر یو۔ایس میں ہمارے کسٹمر سروس سنٹر کے ذریعہ غور کیا جائے گا:

بذریعہ ای میل: PrivacyInquiries@scj.com

بذریعہ ڈاک: c/o S.C. Johnson & Son, Inc. - Privacy Inquiries
1525 Howe Street MS048
Racine, WI 53403
USA

بذریعہ فون یا ویب فارم: ہمارے ”ہم سے رابطہ کریں“ صفحہ پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں اور معلوم کریں آیا آپ کے محل وقوع میں ہم سے بذریعہ فون یا ویب فارم رابطہ کرنے کا اختیار فعال کردہ ہے۔

یاد رکھیں کہ کچھ مخصوص دائرہ اختیار کے قابل اطلاق قوانین آپ کو حقوق عطا کر سکتے ہیں، بشمول اگر آپ کے علاقے میں قابل اطلاق ہو، ہم سے مندرجہ ذیل چیزوں کی درخواست کرنے کا حق:

  • آپ کے بارے میں جو معلومات ہم نے اکٹھی کی ہیں ان کے زمروں اور مخصوص ٹکڑوں کے بارے میں آپ کو معلومات مہیا کرنے کے لیے، اس طرح کی ذاتی معلومات کا ہمارا استعمال اور پروسیسنگ، جس میں ہمارے استعمال اور پروسیسنگ کا مقصد شامل ہے، جس ذریعہ سے ہم آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں، ہم آپ کی ذاتی معلومات اور دوسرے فریقین کے زمرے جن کے ساتھ ہم آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں یا انکشاف کرتے ہیں، اور ان ذاتی معلومات کی کاپی حاصل کرنے کے لیے کس طرح استعمال کرتے ہیں اور ان پر کارروائی کرتے ہیں۔
  • اپنی ذاتی معلومات کو درست کرنے یا تازہ کرنے کے لیے
  • مستقبل میں آپ سے رابطہ نہ کرنے کے لیے
  • آپ کی ذاتی معلومات کو حذف کرنے کے لیے
  • آپ کی ذاتی معلومات کے استعمال اور عمل درآمد کو روکنے بشمول اس کے اشتراک اور انکشاف کو روکنے کے لیے؛ اور
  • کسی تبدیلی یا کسی دیگر ایسے فریق کے لیے حذف کیے جانے کی ضرورت کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے جس کے ساتھ ہم نے آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک و انکشاف کیا ہے۔

آپ کے علاقے میں یہ سبھی حقوق قابل اطلاق نہیں ہو سکتے ہیں؛ ایکسس سی جانسن قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرے گا۔  آپ کو چاہیے کہ ذیل میں ”ملک اور ریاست سے مخصوص معلومات“ کا سیکشن ملاحظہ فرمائیں۔

کسی درخواست پر عمل درآمد کرنے سے قبل ہمیں اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے مزید معلومات دریافت کرنے کی ضرورت ہوگی کہ درخواست اسی فرد واحد کی جانب سے آئی ہے جس سے متعلق ذاتی معلومات ہے یا کسی اجازت یافتہ نمائندے کی جانب سے۔ ہم ان معلومات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے جو ہم اس طرح کی شناخت اور اجازت کی تصدیق کے مقاصد کے لیے اکٹھی کرتے ہیں، لیکن مطلوبہ تصدیق کی سطح مختلف عوامل پر منحصر ہوگی، جس میں درخواست کی نوعیت اور ذاتی معلومات کی حساسیت بھی شامل ہے۔ کچھ معاملات میں، ہمیں شناختی توثیق کے لیے حکومت کے جاری کردہ شناخت نامہ کی درخواست کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔  ایسی تصدیق کے سلسلے میں جو بھی ذاتی معلومات ہم اکٹھی کرتے ہیں وہ صرف درخواست کے جواب کے مقاصد کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

برائے مہربانی باخبر رہیں کہ اپنے حسب معمول ریکارڈ کے مطابق، اور اپنی صوابدید کے مطابق اور وقتاً فوقتاً، ہم ان ریکارڈ کو مٹا سکتے ہیں جن میں معلومات موجود ہیں۔

ملک اور ریاست سے مخصوص معلومات

محل وقوع سے مخصوص مندرجہ ذیل معلومات اس رازداری نوٹس اور ان معلومات کا حصہ ہے اور اس کا اطلاق ایس سی جانسن کے ذریعہ آن ل